نئی دہلی،31جنوری(ایجنسی)سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں نے غیر سبسیڈی والے باروچی خانے گیس کی قیمت فی سلنڈر 107روپے کم کردیا ہے۔حالانکہ اس نے ڈیزل کے دام میں 50پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔جو جمعہ کی آدھی رات کے بعد سے لاگو
ہوگا۔یہاں پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے غیر - سبسڈی والے باورچی خانے گیس سلنڈر ( ایل پی جی ) کی قیمت میں 107 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی . گاہکوں کو ایک سال میں سبسڈی والے 12 سلنڈر کا کوٹہ ختم ہونے کے بعد مارکیٹ کی شرح پر سلنڈر لینا ہوتا ہے .